ویب ڈیسک: مشہور میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ غائب کرنیوالے فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ نئی تبدیلی کا اعلان پیغامات غائب کرنے کے دورانیہ سے متعلق ہے۔ واٹس ایپ صارفین کے یہ سہولت اس لیے دی گئی تھی کہ بہت سارے میسج کئی دنوں تک چیت میں موجود رہتے تھے جبکہ ان پیغامات کی کسی طور ضرورت بھی نہیں ہوتی تھی۔ بعض چھوٹے فونز میں میموری کا بھی مسئلہ ہوتا تھا۔ لہذا صارفین کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے کمپنی نے پیغامات غائب کرنے والا فیچر متعارف کرایا۔ اس فیچر پر کمپنی پچھلے کئی مہینوں سے کام کر رہی تھی۔ جس کے بعد فیچر متعارف کرایا گیا۔ ابتدائی طور پر 24 گھنٹوں میں پیغامات غائب کرنے کے لیے یہ میسر تھی۔ تاہم اب کمپنی نے اس دورانیہ میں تبدیلی کی ہے۔ اس تبدیلی کے پیش نظر واٹس چیٹ غائب کرنے والے فیچر میں تین دورانیہ میں موجود ہوں گے، جن کو آپ اپنی مرضی سے منتخب کر سکیں گے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق اب واٹس ایپ کے پیغامات 24 گھنٹوں یا 7 دن کے علاوہ تین ماہ تک غائب کرنے کی آپشن بھی موجود ہو گی۔ اب اس فیچر کے ساتھ اینڈرائید بیٹا ورژن سے 2.21.9.6 رکھنے والے صارفین استفادہ کر سکیں گے۔