پارکوں میں ٹک ٹاکرز پر پابندی کی تردید

پارکوں میں ٹک ٹاکرز پر پابندی کی تردید
لاہور ( پبلک نیوز) پارکوں میں ٹک ٹاکر اور یوٹیوبرز کے داخلہ پر پابندی کی خبروں پر پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے شہر کے تمام پارکوں میں ٹک ٹاکرز کی پابندیوں کی افواہوں کی تردید کرتا ہے۔ پارکوں میں ٹک ٹاکرز کی پابندیوں کا کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔ جواد احمد قریشی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والا واقعہ بے پناہ ہجوم کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم پنجاب حکومت نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس میں کہا گیا ہو کہ سوشل میڈیا کنٹنٹ کری ایٹرز پر پارکوں میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ٹک ٹاکرز کے پارکوں میں داخلہ پر پابندی کا فیصلہ ہوا جس کی منظور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔