دلہا سامنے آئے؟میں شادی کیلئے بےتاب ہوں،سوناکشی سنہا

دلہا سامنے آئے؟میں شادی کیلئے بےتاب ہوں،سوناکشی سنہا
کیپشن: دلہا سامنے آئے؟میں شادی کیلئے بےتاب ہوں،سوناکشی سنہا

ویب ڈیسک: فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں فریدن کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ویب سیریز ‘ ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی مرکزی کاسٹ نے معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

اسی گفتگو کے دوران، شو کے میزبان کپل شرما نے سوناکشی سنہا سے کہا کہ آپ کے ساتھ کی اداکارائیں جیسے عالیہ بھٹ اور کیارا اڈوانی شادی شدہ ہیں، تو آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گی؟

کپل شرما کی بات سُن کر سوناکشی سنہا نے کہا کہ آپ تو میرے زخموں پر نمک چِھڑک رہے ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ میں شادی کرنے کے لیے کس قدر بےتاب ہوں۔

سوناکشی نے کہا کہ ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی، ہماری سیریز ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

اُنہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں شرمین سیگل کی بھی شادی ہوگئی، سوناکشی سنہا کی بات کاٹتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے کہا کہ ریچا چڈھا کی بھی شادی ہوگئی ہے اور وہ حاملہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

Watch Live Public News