وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پرقطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر کے لئے گئے ہیں۔روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ دورہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ ہورہا ہوں، دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دورے کے دوران کاروباری برادری کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سےآگاہ کروں گا، ہم دوطرفہ روابط کوزیادہ مؤثر اسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کرناچاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دورہ قطرکے تناظر کو سمجھنا اہم ہے ، کورونا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے اور جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نے طلب اور رسد کا عمل متاثر کیا ہے، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے بھی مسائل میں اضافہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔