پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کیا

پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کیا

ویب ڈیسک: پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

پاکستانی فوج صنفی مساوات اور شمولیت کے فروغ کے لیے فعال کوششیں کر رہی ہے اور میجر ثانیہ صفدر کی کامیابی اس کی واضح مثال ہے۔۔پاکستانی فوج کی میجر ثانیہ صفدر کو سائپرس میں صنفی مساوات کے فروغ پر دوہزار تئیس CERTIFICATE OF RECOGNITIONدیا گیا ہے۔۔ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہے ۔۔میجر ثانیہ کی کامیابی پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور صنفی مساوات کے فروغ کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔۔وہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی پہلی خاتون ہیں جن کو اس اعزاز سے نوازاگیا ہے۔

میجر ثانیہ کو فیلڈ ٹیکنالوجی سیکشن میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ فوج میں صنفی نمائندگی کو فروغ اور ترویج دینے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

میجر ثانیہ صفدر کا کہنا ہے کہ امن فوجی کے طور پر یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا میرے لیے اور ہمارے مشن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور صنفی مساوات اورشمولیت کے فروغ کے لیے جدوجہد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News