اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین 4میں دھماکہ ہوا ہے ، جس کہ نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2افرادشہیدہوگئے ہیں ،واقعےمیں10 افرادزخمی . ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفرچھٹہ کاکہناہےکہ صبح تقریبا سوا دس بجے مشکوک گاڑی کو روکا گیا ، جس میں ایک مرد اور عورت سوار تھے، تلاشی کے دوران مشکوک شخص دوبارہ گاڑی کے اندر گیا اور خود کو دھماکے سے اڑالیا . ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی۔پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی کے رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو پمز پہنچادیا گیا ہے اور شہید پولیس اہلکار کی ڈیڈ باڈی پمز منتقل کر دی گئی ہے.