لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا.عدالت نے پنجاب کابینہ کو بھی بحال کردیا. لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہیٰ کو 7 دن کے اندر اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دے دیا.بعد ازاںعدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی. خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ میں گورنر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں کروں گا۔ عدالت نے استفار کیا کہ اگر ہم آپ یو بحال کریں گے تو کیا آپ اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں ؟، آپ اپنے طور پر اپنی اکثریت ثابت کرنا چاہیں گے یا نہیں ؟۔ گورنر پنجاب کے وکیل خالد اسحا ق نے دلائل میں کہا کہ عدالت انھیں کہے کہ تین چار دن میں اعتماد کا ووٹ لیں ۔جس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ اپنا نوٹیفیکیشن واپس لیں اور پھر انھیں کہتے ہیں ،جس پر وکیل گورنر نے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنا بیان حلفی دیں تو ہم بھی نوٹیفیکیشن واپس لے لیتے ہیں ۔