پرویز رشید سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار

پرویز رشید سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار

لاہور(پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا اور پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرنگ آفیسرکا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انہیں بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا ،پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ تحریک انصاف کی ہے، انہوں نے کہا کہ "ڈیم فنڈ والے بابا " میرے حصے میں ساڑھے چار کروڑ روپے ڈال گئے، جہاں موقع ملے گا اس اندھیرنگری کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔