سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کر دیا گیا

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کر دیا گیا

کراچی(پبلک نیوز) سندھ حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کرتے ہوئے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے الگ کر دیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین ہیں جبکہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ماتحت کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اب وزیراعلی کے ماتحت کام کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔