ورجینیا: (ویب ڈیسک)
امریکا سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں نے جڑواں بھائیوں کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔ حیران کن بات ہے کہ یہ جوڑے جب والدین بنے تو ان کے بچے بھی ہم شکل نکلے۔ تفصیل کے مطابق اس دنیا میں بہت سی حیران کن چیزیں ہوتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک خبر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے پڑھ کر آپ مزید حیرت زدہ ہو جائیں گے۔ دراصل،
امریکا سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنوں نے کچھ عرصہ قبل دو بھائیوں کے ساتھ شادی کی تھی جو ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ اب پوری دنیا یہ جان کر حیران ہے کہ ان دونوں کے بچے بھی ہم شکل ہیں۔
اب یہ پورا خاندان ''جڑواں خاندان'' بن گیا ہے۔ دونوں بہنوں کی عمریں 34 سال ہیں۔ ان میں سے ایک کا نام برٹنی اور دوسری کا نام بریانا ہے۔ دونوں بہنیں امریکی ریاست ورجینیا میں رہتی ہیں۔ دونوں ناصرف شکل میں ایک جیسی ہیں بلکہ یہاں تک کہ ان کی پسند اور ناپسند بھی ایک جیسی ہے۔ ان دنوں دونوں بہنیں ایک لاء فارم میں بطور وکیل کام کرتی ہیں۔ دونوں بہنیں سال 2018 میں ٹوئنزبرگ میں ایک میلے میں گئی تھیں۔ اس میلے میں اس کی ملاقات دو بھائیوں سے ہوئی جو جڑواں تھے۔
اس کے بعد دونوں بہنوں نے ان دونوں کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں بھائیوں کے نام جوش اور جرمی ہیں۔ ان لوگوں نے کچھ دن ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور بعد میں شادی کر لی۔