ایف بی آر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بنک اکاونٹ منجمد کردیئے

ایف بی آر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بنک اکاونٹ منجمد کردیئے
کراچی ( پبلک نیوز) ایف بی آر کا ایکشن ایف بی آر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بنک اکاونٹ منجمد کردیئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔ 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی۔ لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اختیار حاصل ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔