عوام سے معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہے ، شہباز شریف

عوام سے معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہے ، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات میں عوام سے یکجہتی اور معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ ہم خود سے کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہے ہیں ، اجتماعی کوششوں سے ہی ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالا جا سکتا ہے ، کفایت شعاری کابینہ کے رضا کارانہ طور پر تنخواہیں، مراعات نہ لینے سے شروع ہوتی ہے ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ کابینہ ارکان کے اس اقدام سے سالانہ 200 ارب کی بچت ہوگی ، اتحادیوں کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں ، عملدر آمد کی خود نگرانی کروں گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔