بی آر ٹی سروسز استعمال کرنے والوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف

بی آر ٹی سروسز استعمال کرنے والوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف
پشاور: بی آر ٹی سروسز استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی۔ ایس آئی ڈی سی ایل اور منسٹری آف پاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا احسن اقدام، بی آر ٹی سروسز استعمال کرنے والوں کی سہولت کے لئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی۔ موبائل ایپلیکیشن بریز ایپ کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے، بریز ایپ موبائل کے پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ بریز ایپ سے بی آر ٹی یوزرز بس کی لائیو لوکیشن، سفر کا کرایہ ادا کرسکتے ہیں، اپنا اکاؤنٹ ریچارج کرسکتے ہیں، بریز ایپ سے گرین لائن بس سروس اور اورنج لائن بس سروس کے مسافر مستفید ہوسکتے ہیں۔ ایس آئی ڈی سی ایل جنرل منیجر عبد العزیز کا کہنا ہے کہ ایک اور وعدہ مکمل کیا ہے، ایک اکاؤنٹ ریچارج کر سکتے ہیں، اس پر آپ اسٹیشن کی معلومات مل سکتی ہے. انہوں‌نے کہا کہ اورنج لائن مسافر کم ہیں۔ اس کے روٹ پر کیمرے لگے ہوئے ہیں، ہماری سیکورٹی کمپنیز نے چیکنگ سخت کی ہے ۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے گرین لائن میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، 5 سے 6 ہزار مسافر بڑھ گئے ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔