عمران ریاض خان کی عدالت  پیشی،جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد،جوڈیشل کرنےکاحکم

 عمران ریاض خان کی عدالت  پیشی،جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد،جوڈیشل کرنےکاحکم
کیپشن:  عمران ریاض خان کی عدالت  پیشی،جسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد،جوڈیشل کرنےکاحکم

  ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تےہوئےعمران ریاض خان کو جوڈیشل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

 رپورٹ کے مطابق صحافی عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت  ہوئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو عمران ریاض کو پیش کیا گیا

 سماعت کے دوران صحافی اور یو ٹیوبر عمران ریاض نے موقف اختیار کیا کہ یہ لوگ میرے گھر آئے میں نے خود گرفتاری دی۔میں نے انہیں کہا کہ میرے گھر میں داخل نہیں ہونا تاہم انہوں نے مجھے گاڑی میں بیٹھا  دیا اور پھر گھر میں داخل ہوئے۔

عمران ریاض کا کہنا تھا کہ 15 منٹ تک یہ میرے گھر کی تلاشی لیتے رہے ہیں۔جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں۔ تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا۔ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد کا لیا۔ 

 یادرہے عمران ریاض کی گرفتاری محکمہ   اینٹی کرپشن نے ڈالی عمران ریاض اور انکے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے۔

 محکمہ اینٹی کرپشن نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تےہوئےعمران ریاض خان کو جوڈیشل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔