صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کے بعد کی ویڈیو سامنےآگئی

صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کے بعد کی ویڈیو سامنےآگئی
کیپشن: Imran Riaz's video
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سینیئرصحافی عمران ریاض کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوچکا ہے، رات گئے پنجاب پولیس نے انہیں حراست میں لیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، گرفتاری کے بعد انہیں کہاں رکھا گیا اس حوالے سے ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی عمران ریاض کو ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ضلع کچہری لاہور نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ہتھکڑی لگے ان کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو کو ان کے بھائی عثمان ریاض خان نے اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’ جیل شفٹ دعا اور آواز رکنی نہیں چائیے‘

اطلاعات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کے سلسلے میں صحافی عمران ریاض اور اسد علی طور کو طلب کیا تھا، دونوں کو 23 فروری کو سائبر کرائم میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کےلیے قائم جے آئی ٹی میں نادرا افسر بھی شامل کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق  عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ بیرون ملک موجود اکاؤنٹس ہولڈر کے نام بھی ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔