پاکستان کے مظفرخان نے ورلڈ باکسنگ عربین سی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کے مظفرخان نے ورلڈ باکسنگ عربین سی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پبلک نیوز: باکسنگ کے میدان سے پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی۔ بحیرہ عرب چیمپئن شپ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے جیت لی۔ افغان حریف کو ناک آوٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت جمازیم اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز میں گھمسان کا رن پڑا۔ پہلے چار راونڈز میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پاکستان کے مظفر خان نے فٹ ورک اور لفٹ رائٹ پنچز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حریف کو کئی مرتبہ گرنے پر مجبور کیا۔ پانچویں رائونڈ میں مظفر خان نے فیصلہ کن مکا رسید کیا اور احمد سمیر کو ناک آؤٹ کر دیا۔ جیت کے بعد باکسر مظفر خان نے کہا ایک عرصے سے یہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش تھی۔ ہمارا سپنا پورا ہوا۔ ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپین عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسرز کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود تھے۔ یہ فائٹ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے تحت کھیلی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔