وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وارسک سےگرڈ اسٹیشنز کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئ جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا
— Ministry of Energy (@MoWP15) January 23, 2023
سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے
پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پشاور اور اسلام آباد سپلائی کمپنیز کے محدود علاقوں میں گرڈ بحال کردیےگئے ہیں ۔ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بتایا کہ 117 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہے ، ترجمان آئیسکو ان کا کہنا تھا کہ ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔ترجمان آئیسکو نے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔ صوبہ سندھ میں شہرِ قائد کےمختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کراچی الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ، 90 فیصد شہر کی بجلی غائب ہے، نیشنل گرڈ میں خلل اس بریک ڈاؤن کا ممکنہ سبب ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں، بجلی کی مکمل بحالی میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کے ساتھ ٹیمز بجلی کی بحالی کے لیے بھی متحرک ہیں۔واٹر بورڈ کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی پمپنگ بھی متاثر ہے۔ لیسکو ذرائع نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں بھی لاہور سمیت تمام بڑے اورچھوٹے شہر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی سنگھ ، شور کوٹ، فیصل آباد، گوجرہ،سرگودھا، پیر محل اور دیگر کئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔ ذرائع کی طرف سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق جنوبی و شمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آنے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ۔ لاہور میں بجلی کے بریک ڈاؤن کےباعث اورنج لائین ٹرین کی سروس بھی معطل ہوگئی ہے ۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت 22 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔کیسکو حکّام نے بتایا ہے کہ گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پشاور میں صبح ساڑھے 7 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ذرائع کے مطابق، پشاورمیں اندرون شہر، صدر، گل بہار، ہشتنگری، حیات آباد اور نواحی علاقوں میں بجلی بند ہے۔اس کے علاوہ کوہاٹ روڈ ، دلہ زاک روڈ، جی ٹی روڈ، اور چارسدہ روڈ کےعلاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق، بجلی معطلی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دئے گئے ہیں
— Ministry of Energy (@MoWP15) January 23, 2023