مسٹر بیسٹ    کی X پر ویڈیو  کی چند روز میں  £200k   سے زیادہ  کی  آمدنی

مسٹر بیسٹ    کی X پر ویڈیو  کی چند روز میں  £200k   سے زیادہ  کی  آمدنی

لاہور: (ویب ڈیسک )  25 سالہ نوجوان نے "$1 کار بمقابلہ $100,000,000 کار" کے نام سے ایک پرانی ویڈیوX پر اپ لوڈ کی ،   تین دنوں میں اس نے $263,355 (£207,214) آمدنی حاصل کی۔

دنیا کے سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبر  میں سے ایک مسٹر بیسٹ (MrBeast) نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے X پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے اشتہارات سے £200,000 سے زیادہ کی آمدنی کی۔

مسٹر بیسٹ جو مہنگی ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور ہے، جس میں مقابلے بھی شامل ہیں جہاں مدمقابل بھاری نقد انعامات جیتنے کے لیے حصہ لیتے ہیں ۔

مسٹر بیسٹ کے  یوٹیوب پر  233 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  وہ یہ دیکھنے کے لیے متجسس ہیں کہ ایلون مسک کے پلیٹ فارم Xپر پوسٹ کرنا کتنا منافع بخش ہوگا۔

25 سالہ نوجوان نے ایک پرانی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کا نام ہے "$1 کار بمقابلہ $100,000,000 کار" اس میں  مختلف قیمتوں پر لگژری موٹرز کا موازنہ کیا گیا ہے۔صرف تین دنوں میں، اس  پر 124 ملین ویوز ہوئے۔ جس سے $263,355 (£207,214) آمدنی ہوئی۔

مسٹر بیسٹ نے اپنے فالورز کو  اب اشتہار کی آمدنی دینے کا عزم  کیا ہے، وہ  10  رینڈم فالورز میں سے ہر ایک کو £20,000  دیں گے۔

Watch Live Public News