سونی زی 10 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم

sony zee merger ends
کیپشن: sony zee merger ends
سورس: Web desk

 ویب ڈیسک : انٹرٹیمنٹ کی دنیا میں بڑا  اپ سیٹ،  شرائط پوری نہ کرنے پر  سونی نے بھارتی  زی انٹرٹینمنٹ سے  انضمام کا معاہدہ ختم کردیا ۔
جاپان کے  سونی گروپ کارپوریشن کی  طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انضمام ابھی تک نامکمل تھا کیونکہ ہم مطمئن نہیں تھے سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (SPNI) نیک نیتی سے بات چیت میں مصروف ہے  تاہم اب مذاکرات توسیع کے معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں ۔  لہذا 22 جنوری 2024  سے SPNI نے ZEEL کو حتمی معاہدوں کو ختم کرنے کا نوٹس جاری کیا۔
 یاد رہے سونی اور زی کا دو سال قبل انضمام ہوا تھا تاہم Zee کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنیت گوئنکا کی بطورسربراہ تعیناتی کے بارے میں دونوں گروپس میں اختلاف رائے تھا   کیونکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI)  میں گوئینکا کے خلاف ایک اعلی سطحی انکوائری چلی رہی تھی  اور سونی انہیں ادارے کا مشترکہ سربراہ بنانے پر رضامند نہیں تھا۔ 
Netflix Inc اور Amazon.com Inc کے مقابلے میں سونی اور زی مل کر 10 بلین ڈالر کا میڈیا پاور ہاؤس قائم  کرنے جارہے  تھے۔

Watch Live Public News