لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ نور مقدم اور عثمان مرزا کیس میں انصاف ہو گا. وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں نور مقدم اور عثمان مرزا کیس میں پولیس موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ جرائم ہر معاشرے میں ہوتے ہیں، جتنے بھی جرائم ہوئے ان سے موثر طریقے سے نمٹا گیا۔ لوگوں کو انصاف ملا ہے۔ اب بھی کسی کو مراعات نہیں ملنی، ان دو مقدمات میں بھی انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کا یقین ہے، بلاول امریکا چلے گئے، مریم بھی مایوسی کا شکار ہیں. اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین مرحوم عارف نظامی کے گھر آئے اور انکے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، ان کا کہنا تھا کہ عارف نظامی مرحوم پاکستان کی صحافت کا ایک لازمی جزو تھے، ان کے انتقال سے شعبہ صحافت ایک نامور صحافی سے محروم ہو گیا ہے .