بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر 44 مقدمات درج

بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر 44 مقدمات درج
لاہور ( پبلک نیوز) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر کارروائی کی گئی۔ لاہور پولیس نے بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر عید کے روز 44 مقدمات درج کئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 46 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ صدر ڈویژن میں 10 مقدمات، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 9 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 7 مقدمات درج کئے گئے۔ کینٹ ڈویژن میں 11، سول لائنز ڈویژن میں 5 اور سٹی ڈویژن میں 2 مقدمہ درج کئے گئے۔ مین شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والوں کےخلاف 22 مقدمات درج، سری بھوننے والے 38 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ بغیر اجازت کسی بھی تنظیم، گروپ کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت نہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔