ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
کولمبو: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت اے کو 353 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 61 رنز کی اننگز کھیلی ، سائے سدھرسن نے 29 رنز بنائے، کپتان یش دھل 39 رنز پر پویلین لوٹے ۔ نشانت سندھو 10 ، نکن جوز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ریان پراگ 14 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہران ممتاز، محمد وسیم اور ارشد اقبال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ مبصر خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے طیب طاہر نے شاندار سنچری اسکور کی اور 108 رنز کی اننگز کھیلی۔صائم ایوب نے 59 رنز کی اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مبصر خان نے 35 ، عمیر یوسف 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حمد حارث 2 رنز بنا ئے۔ بھارت کی جانب سے ریان پراگ اور راج وردھن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔