عمران خان کی رہائی،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا بھوک ہڑتال کا فیصلہ

عمران خان کی رہائی،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا بھوک ہڑتال کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا بھوک ہڑتال کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آج سے بھوک ہڑتال مہم شروع کریں گے، آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔

Watch Live Public News