تحریک انصاف پر پابندی، پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف پر پابندی، پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: PPP new decision
سورس: web desk

ویب ڈیسک: تحریک انصاف پر پابندی ، مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ, پاکستان پیپلزپارٹی نےاگلے ماہ سی ای سی کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پی پی کی سی ای سی کا اہم اجلاس اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے منعقد ہوگا ، سی ای سی اجلاس کراچی میں منعقد میں ہوگا ، اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی پر پیپلزپارٹی اپنا حتمی موقف پیش کرے گی۔

مخصوص نشستوں کے معاملہ پر نظر ثانی درخواست جمع کرائے جانے پر فاروق ایچ نائیک  سی ای سی کو بریفنگ دیں گے،سی ای سی اجلاس سے قبل بلاول بھٹو آصف زرداری سے حتمی مشاورت کریں گے۔

Watch Live Public News