پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 23 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 23 جون 2021
پاکستان میں کورونامثبت کیسز کی شرح کم ہو کر2 اعشاریہ صفرچار پرآگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 930 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 73 ہوگئی،فعال کیسز 33 ہزار 5 ریکارڈ،2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزمیں نمایاں کمی،شرح 1.2فیصد ہوگئی،صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق فعال کیس 2ہزار 69 رہ گئے،مختلف اسپتالوں میں 556 افراد زیرعلاج، 18مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔صدرجوبائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیوں نہیں کیا، امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم کی تنقید، کہا حیرت ہےصدربائیڈن نے پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کے حوالے سے عمران خان سے بات نہیں کی، ٹویٹ کیاکہ بائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے افواج نکالنے پرپاکستان سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ عراقی معاملے سے بھی بڑی غلطی ہوگی۔پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو سنسرکرنے پر امریکی ٹی وی سے وضاحت طلب کرلی، ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کو امریکی ٹی وی چینل کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت، انٹرویو میں بھارتی ہندوتوا سوچ بارے میں وزیراعظم کے تاثرات سنسر کئے گئے۔آصف علی زرداری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی ملاقات، بلاول ہاؤس لاہورمیں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری پرویزالٰہی کا سابق صدرکی مکمل صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار۔

Watch Live Public News