عزیز الرحمن اور صابر شاہ کا طبی معائنہ

عزیز الرحمن اور صابر شاہ کا طبی معائنہ
لاہور ( پبلک نیوز) مدرسہ میں طالبعلم سے جنسی فعل کرنے والے عزیز الرحمن کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ان کا ڈی این اے فرانزک ایجنسی میں جمع کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مدرسہ میں طالبعلم سے جنسی زیادتی کرنے والے عزیز الرحمن اور ان کے طالبعلم صابر شاہ کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے ٗ طبی معائنے کی رپورٹ آئندہ چند روز میں آنے کی امید ہے ٗ ملزم عزیز الرحمن کا ڈی این اے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی میں جمع کروا دیا گیا ہے ٗ عزیز الرحمن کو چار روز کے جسما نی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لاہور کے علاقے صدر میں معلم عزیز الرحمن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وہ فرار ہو کر میانوالی چلے گئے جہاں سےپولیس نے انہیں گرفتار کیا ٗ ان کے طالبعلم صابر شاہ کا یہ الزام تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر وہ بھی لاہور سے سوات چلے گئے لیکن پنجاب پولیس نے انہیں لاہور لا کر ایف آئی آر درج کی جس کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Watch Live Public News