چیف جسٹس محمد قاسم کی ہدایت پر تیار کردہ سافٹ ویئر 18 اضلاع کے حوالے

چیف جسٹس محمد قاسم کی ہدایت پر تیار کردہ سافٹ ویئر 18 اضلاع کے حوالے
لاہور ( پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے والا سافٹ ویئر 18 اضلاع کے حوالے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر تیار کردہ سافٹ ویئر 18 اضلاع کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی عدلیہ کے تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سافٹ ویئر سے متعلق ٹریننگ کروائی گئی ہے۔ جدید سافٹ ویئر کی بدولت ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔ سافٹ ویئر کی بدولت کسی بھی کیس فائل کا تمام ریکارڈ سنگل کلک سے دیکھا جا سکے گا۔ سافٹ ویئر کی مدد سے فائل کی پلیسمنٹ میں بھی آسانی آئی ہے۔آئندہ چند روز میں پورے صوبے کی ضلعی عدلیہ میں نافذ کردیا جائے گا۔ سافٹ کے چیک اینڈ بیلنس اور مزید بہتری کےلئے فاضل چیف جسٹس کی ہدایت پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی سافٹ ویئر کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی۔ کمیٹی سافٹ ویئر کی ایپلیکیشن کے دوران درپیش کسی بھی مشکل کو حل بھی کرے گی۔ ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے تمام ریکارڈ ہارڈ اور سافٹ اقسام میں محفوظ رہے گا۔سافٹ ویئر کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ سافٹ ویئر سے کسی بھی وقت کسی بھی کیس فائل کی موومنٹ اور سٹیٹس کو چیک کیا جا سکے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے اس اقدام سے عدالتوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں بھی مدد ملے گی۔ ڈیٹا ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت عدالتی معاملات میں مزید شفافیت آئے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔