برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر

برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر
اسلام آباد (پبلک نیوز) برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر، پی آئی اے نے لندن سے اسلام آباد کے لئے دوطرفہ خصوصی چارٹر پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے برطانیہ کے شہر لندن کے لیے دو طرفہ چارٹر پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔ چارٹرڈ پروازیں 31 جولائی تک چلائی جائیں گی۔ دس جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔پہلی پرواز 10 جولائی لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی۔ جاری شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں 12،14،17،22،24،28اور 31 جولائی تک پروازوں کی آمد وروانگی ہو گی۔ چارٹرڈ کمپنی ہائی فلائی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق چارٹر پروازوں کے ذریعہ لندن جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔