ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں

ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں
کراچی: سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں۔ سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔فاروق ستارکی والدہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کی عمر 85 سال تھی۔ ترجمان کہ مطابق ڈاکڑ فاروق ستار کی والدہ کی نماز جنازہ پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائےگی۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔