ایسٹبورن اوپن ٹینس: سرینا ولیمز ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل

ایسٹبورن اوپن ٹینس: سرینا ولیمز ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل
امریکا کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک اور 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح سرینا ولیمز نے ٹینس کورٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل دوسری فتح کے بعد ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 40 سالہ سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹرز فائنل میں جاپان کی شوکو اویاما اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چان ہاؤ چنگ کو شکست دی۔ انگلینڈ کے شہر ایسٹبورن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹرز فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز اور ان کی تیونس کی جوڑی دار اونس جبیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی شوکو اویاما اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چان ہاؤ چنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 23 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز نے 12 ماہ بعد واپسی کی ہے ، سرینا ولیمز ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں دائیں ٹانگ پر چوٹ کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔