سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں عیدالاضحیٰ کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے 28 جون سے عیدالاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔چیف سیکڑیٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکسن کے مطابق سندھ بھر میں 28 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 28، 29 اور 30 جون کو عید کی تعطیلات ہونگی،جبکہ 6 ورکنگ ڈیز دفاتر کے ملازمین کو یکم جولائی کی بھی چھٹی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے بھی پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔جبکہ ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی۔بعد ازاں وزیر اعظم نے ایک اور چھٹی کا اضافہ کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔