بھارتی ٹیم کا کوچ کون؟ بڑا نام سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کا کوچ کون؟ بڑا نام سامنے آگیا
کیپشن: بھارتی ٹیم کا کوچ کون؟ بڑا نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی، ایسے میں بھارتی بورڈ کی جانب سے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارت کے موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اپنے عہدے سے شبکدوش ہوجائیں گے، ان کی جگہ پُر کرنے کے لیے بھارتی بورڈ نے سابق اوپنر گوتم گھمبیر کا انٹرویو بھی کرلیا تھا، تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ دورہ زمبابوے کے دوران ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گے۔

اگر گوتم کو بھارتی بورڈ کا اگلا ہیڈ کوچ بنایا بھی جاتا ہے تو وہ ٹیم کے ساتھ زمبابوے نہیں جائیں گے بلکہ ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی چیف وی وی ایس لکشمن بطور کوچ بھارتی ٹیم کے ہمراہ زمبابوے جائیں گے۔

لکشمن اور ان کا سپورٹ اسٹاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق گوتم گمبھیر اور بی سی سی آئی کے درمیان بھارت کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے معاملات کو فائنل کا فیصلہ تقریباً ہوچکا ہے۔

بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ گوتم چونکہ اس وقت کولکتہ کے کوچ ہیں جبکہ کنگ خان فرنچائز کے شریک مالک ہونے کے ساتھ کھلاڑیوں اور کوچ پر اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں، اس لیے شاید گوتم کو  اجازت لینی پڑے۔

اس سے قبل جے شاہ اشارہ دے چکے تھے کہ امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت کے ہیڈ کوچ کے طور پر راہول ڈریوڈ کی جگہ ممکنہ طور پر کسی بھارتی کوچ کو منتخب کیا جائے گا۔

بھارتی بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہمارے کوچ کو ہمارے ڈومیسٹک کرکٹ فریم ورک کا بخوبی علم ہو تاکہ وہ بھارتی ٹیم کو حقیقی معنوں میں اونچائیوں تک لے جایا جا سکے۔ 
واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سابق اوپنر گوتم گمبھیر سے خود رابطہ کیا تھا کیونکہ وہ سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا متبادل کے طور پر کسی مضبوط کوچ کا خواہاں تھا۔

Watch Live Public News