بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار: یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار: یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
کیپشن: Paving the way for Local Government Elections: Schedule of union councils constituencies continues

ویب ڈیسک: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ 

بتایا گیا ہے کہ حلقوں کی ابتدائی فہرست کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی جبکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے اور حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی۔ 

حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک آگاہ کریں گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔

Watch Live Public News