پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،23 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،23 مارچ 2021
23 مارچ ، یوم عہد وفا ۔۔۔ ملک بھرمیں یوم پاکستان بھرپورملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، لاہورمیں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب،پاک فضائیہ کے چاق وچوبنددستے نےفرائض سنبھال لئے، اسلام آباد میں ہونے والی تقریب موسم کی خرابی کے باعث 2 دن کے لئے موخر، 25 مارچ کو ہو گیملک میں جمہوری اقدار اورقانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں گے، پاکستان کو اقلیتوں کے لئے رواداری کو مزیدمستحکم بنائیں گے،صدر عارف علوی کا یوم پاکستان پر پیغام ، وزیراعظم عمران خان نے کہا آج تجدید عہد کا دن ہے، آئیں ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کریںایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشان امتیاز دینے کی تقریب، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ پاک فضائیہ کو نشان امتیاز سے نوازا، نئے ایئر چیف نے چند روز قبل ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی ،ایک دن میں 3 ہزار 270 نئے کیس رپورٹ، مہلک وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 72 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 935 تک جا پہنچی ، فعال کیسز 34 ہزار 535 ہوگئے،5 لاکھ 85 ہزار 271 مریض صحت یاب ہو چکے این سی او سی کا 8 فیصد مثبت کووڈ کیسز والے شہروں اور اضلاع میں سخت اقدامات کا فیصلہ، تمام انڈور ڈائننگز پر پابندی، رات 10 بجے تک آئوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت، سینما گھر اور مزارات ایک بار پھر بند، شادی کی تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنا ہو گا، تفریحی پارکس بھی بند کر دئیے جائیں گے