اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر کے مختلف حصوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ آندھی ٗ تیز ہوائوں اور بارش کا امکان ہے ٗ جبکہ شمالی علاقہ جات میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی اور تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ راولپنڈی، اٹک ، چکوال ،جہلم ،مری، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔فیصل آباد ، سیالکوٹ ، میانوالی، جھنگ ، ڈیرہ غازی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ ، خوشاب،نورپور تھل ، بھکر، اوکاڑہ ،پاکپتن،بہاولنگر،قصور ، ننکانہ صاحب ، ساہیوال میں ا ٓندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر ژ الہ باری اور موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔صوبہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کی توقع ہے، چترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، صوابی ، مردان ، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، وزیر ستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں آندھی اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بعض مقامات پر ژ الہ باری اور موسلادھا ر بارش کا امکان ہے ۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ژوب اور بارکھان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کشمیرمیں بعض مقامات پر ژ الہ باری اور موسلادھا ر بارش کا بھی امکان ہے،