امید ہے جنوبی افریقہ میں بھی اچھا پرفارم کروں گا، فخر زمان

امید ہے جنوبی افریقہ میں بھی اچھا پرفارم کروں گا، فخر زمان

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے کہا ہے کہ بہت اچھی تیاری ہو رہی ہے، پریکٹس میچ اچھا ہوا دونوں ٹیموں کو اچھا موقع ملا۔

فخرزمان نے کہا کافی عرصہ بعد ون ڈے میچ کھیل رہا تھا، کوشش تھی لمبا کھیلوں اور کریز پر رہ کر سکور کروں،دونوں طرف سے کوالٹی بولنگ دیکھنے کو ملی ہے، امید ہے جو اعتماد ملا وہ جنوبی افریقہ میں استعمال کریں گے، میں کافی عرصے بعد ون ڈے کھیلوں گا تو کافی پرجوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے فارم لگی ہوئی ہے تو امید ہے جنوبی افریقہ میں بھی اچھا پرفارم کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پریکٹس میچ میں شاداب الیون نے بابر اعظم الیون کو شکست دے دی، شاداب الیون نے 5اوورز قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کا ہدف حاصل کر لیا، شاداب الیون کے فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کی جبکہ سرفراز احمد 58 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب بابر الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے، امام الحق 91، بابر اعظم 83، سعود شکیل 40 ،محمد رضوان اور حارث روف 23،23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاداب الیون کے شاہ نواز دھانی نے تین اور شاہین آفریدی کو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔