لاہور (پبلک نیوز) حکومت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کو منانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اے پی سی اے کے بعد سرکاری ملازمین بھی کل سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کریں گے۔صدر ایپکا پنجاب کا کہنا ہے کہ بجٹ سے پہلے وفاق کی طرز پر 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے احتجاج ہوگا۔ بجٹ سے پہلے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ منظور نہیں۔ پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ایپکا سے مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ کل ایپکا کارکنان ہر صورت سول سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کریں۔ دوسری جانب اے سی ایس پنجاب سرکاری ملازمین کو احتجاج سے روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔