حصول پاکستان کا مقصد جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا

حصول پاکستان کا مقصد جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر پاکستان عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ حصول پاکستان کا مقصد جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا۔ بانیان پاکستان کی خواہش کے مطابق اس ملک کو بنائیں گے۔ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس پرمسرت موقع پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سال یوم پاکستان خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستانی اپنا 75واں یوں آزادی بھی منا رہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے۔ 1940ء میں اس دن مسلمانوں نے جداگانہ انتخاب کی بجائے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس دن مسلمانوں نے واضح کیا کہ برصغیر کی تقسیم میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی اور وقت نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کا مطالبہ سیاسی طور پر درست ثابت کیا۔ صدر مملکت کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں مختلف قومیتوں اور اقلیتوں کو ایک قوم میں یکجا کرنا ہے، پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز پر اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جاسکتا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دن مسلمانوں نے انگریزوں پر واضح کر دیا کہ کانگریس مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت نہیں۔ برصغیر کی تقسیم میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کیلئے بروقت اور دانشمندانہ سیاسی فیصلے لینے والے بانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔ وقت نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے مطالبے کو سیاسی طور پر درست ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، بھارت میں مسلمانوں کی صورتحال واضح ثبوت ہیں کہ متحدہ ہندوستان میں ہندو اکثریت کے رحم و کرم پر مسلمانوں کا کیا حشر ہوتا۔ ہمیں مختلف قومیتوں اور اقلیتوں کو ایک قوم میں یکجا کرنا ہے۔ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز پر اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بن جائے گا۔ ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مل کر قومی اتحاد اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔