داتا دربار پر حاضری اور دعا کیسے ہو؟

داتا دربار پر حاضری اور دعا کیسے ہو؟
حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزارپر عقیدت مندوں کو حاضری میں بے تہاشا مسائل کا سامنا ہے جس میں سے مزار پر خدمت گار کی جانب سے ہے جو بھیکاریوں کی طرح زایئرین سے پیسے مانگتے ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزارپر عقیدت مند دور دراز علاقوں سے حاضری کی غرض سے آتے ہیں ، جہاں پر لوگ اپنے اور اپنے پیاروں کے لئے خصوصی دعا بھی مانگتے ہیں ، مگر ایسے میں زائرین کو دربار کے خدمت گار بہت تنگ کرتے ہیں ۔ دربار پر عقیدت مندوں کو مختلف انداز سے لوٹا جاتا ہے ہے ، جیسے جوتا سٹینڈ والے بھیکاریوں کی طرح 10 روپے کی بجائے 20 روپے وصول کرتے ہیں ، جب دربار کے اندر داخل ہوں زائیرین تب دربار کی صفائی کرنے والے بھی پیسے مانگتے ہیں ۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دربار کی انتظامیہ ان خدمت گاروں سے کیمیشن لیتی ہے ؟ یا پھر ویسے ہی یہ نالائق ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔