چین کا امریکا پر چینی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام

چین کا امریکا پر چینی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام
امریکا اور چین کے درمیان تناؤ شدت اختیار کر گیا، چین نے امریکا پر چینی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا۔ چینی فوج کے مطابق امریکا کے جنگی جہاز نے جنوبی چین کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے، امریکا کے جنگی جہاز نے چینی حدود میں گھسنے کی کوشش کی۔ چینی فوج نے کہا کہ یو ایس ڈسٹرائیر غیرقانونی طور پر چین کی حدود میں داخل ہوا جسے بےدخل کر دیا گیا۔ چین کی فوج کا کہنا ہے کہ حکومت کی منظوری کے بغیر گائڈڈ میزائل جنگی جہاز نے چین کے پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی، جس سے خطے کے امن اوراستحکام کو خطرہ لاحق ہوا، چین نے خبردار کیا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے ہرضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے چین کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ جنگی جہاز غیر قانونی طور پر بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں داخل ہوا تھا۔ امریکا نے کہا ہے کہ امریکی جہاز بحیرہ جنوبی چین میں معمول کی کارروائیاں کر رہا ہے اسے وہاں سے نہیں نکالا گیا، جہاں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے وہاں امریکہ پرواز، بحری جہاز اور کام جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔