ویب ڈیسک: قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے مانگا منڈی کے نزدیک حدیبیہ پیپر مل کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی ملکیت اور عرصہ دراز سے بند ملز کا دورہ کیا۔ میاں نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانگامنڈی روڈ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے حدیبیہ پیپر ملز کا 50 منٹ تک دورہ کیا۔ حدیبیہ پیپر ملز عرصہ دراز سے بند پڑی ہے۔ نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز کے دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔