کراچی ( پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے حوالے سے غلط بیانی کر رہی ہے۔اس حکومت معیشت کو بہتر کرنے کے بجائے نمبرز پر بھی ابہام پیدا کر دیا ٗ چھبیس ملیں ٹن گندم کی پیداوار کو بھی بڑھا چڑھا کر دیا گیا ہے ٗہماری حکومت میں پینتیس لاکھ لوگ بے روزگار تھے جو اب چھپن لاکھ ہو گئے ٗساڑھے سات کروڑ لوگ ہمارے دور میں خط غربت سے نیچے تھے۔ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے جاتے ہوئے ساڑھے پانچ کروڑ پر چھوڑا تھا جو آج دوبارہ ساڑھے سات کروڑ پر پہنچ گئے ٗمہنگائی کا یہ عالم ہے کہ ہر ہفتے تیرہ فیصد مہنگائی انڈکس اوپر جارہا ہے ٗغذائی اجناس کا خسارہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ٗبجلی کی قیمتیں ساٹھ فیصد بڑھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ٗ ایکسپورٹ بڑھا کر کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کم کرنا چاہیئے تھا ٗ تین سال میں بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھا سکے ٗریمیٹینس بڑھی ہےلیکن اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زبیر عمر صاحب کے ایک رشتے دار اسد عمر کہتے ہیں پر کیپیٹا کے ڈی پی بڑھا دیا ٗ انہوں نے آبادی میں بھی ڈنڈی ماری ہے ٗ کل آبادی میں ایک کروڑ کم کر دیئے ٗ اگر آج ایک کروڑ بچے بھوکے سو رہے ہیں تو یہ عمران خان کا کمال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین سال میں دس ہزار ارب خسارہ کیا ہے ٗ ہم نے پانچ برسوں میں آٹھ ہزار ارب روپے کا خسارہ کیا تھا ٗ عمران خان اپنے دوستوں کی منفعت کے لیئے معیشت اور ملک چلاتے ہیں ٗملک کی ستر برس کی تاریخ کا قرضہ ایک طرف اور عمران خان کی تین برس کی حکومت نے اس کا پچاس فیصد قرضہ لیا۔