’’شہزادہ ہیری نے اہلیہ کو لیڈی ڈیانا جیسے انجام سے بچایا‘‘

’’شہزادہ ہیری نے اہلیہ کو لیڈی ڈیانا جیسے انجام سے بچایا‘‘

نیویارک(ویب ڈیسک) شاہی خاندان سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ والدہ لیڈی ڈیانا کی عدم موجودگی کے سبب بالغ ہونے پر شراب اور منشیات کی طرف راغب ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میگھن سے تعلقات منظرعام پر آتے ہی تصاویر، تعاقب اور ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، سوشل میڈیا اور اخبارات نے حملے کئے، بہت تھوڑی حمایت ملی۔

شہزادہ ہیری نے امریکی ٹی وی کی میزبان کے ساتھ اپنی نئی سیریز ' دی می یو کانٹ سی' میں انکشاف کیا کہ وہ پچھلے چار سالوں سے تھراپی کے سیشن میں شریک ہیں۔

پرنس ہیری نے کہا  میگھن نے دوران حمل خودکشی کرنے کے جذبات ظاہر کیے۔ لیکن وہ اس سے باز رہیں کیونکہ میگھن کا خیال تھا کہ یہ میرے ساتھ "غیر منصفانہ" سلوک ہو گا کیونکہ میں نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی صورت میں ایک قریبی خاتون کو بہت چھوٹی عمر میں ہی کھو دیا تھا۔

انہوں نے کہا "جس چیز نے میگھن کوخودکشی سے روکا وہ یہ تھی کہ "میری ماں کے ساتھ ہونے والے ہر برے سلوک کے بعد اب میں یہ کیسے برداشت کروں گا کہ میں ایک اور عورت کو کھو دوں جس کے اندر میرا بچہ بھی ہے۔ "ہیری نے کہا میں  میگھن کے ساتھ پیش آنے والے سلوک پر کسی حد تک شرمندہ ہوں۔"

یاد رہے کہ میگھن نے اس سے قبل اوپرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میڈیا کی شدید جانچ پڑتال کی وجہ سے انکی ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی، جس پر انہوں نے طے کیا کہ وہ اب زندہ نہیں رہنا چاہتی "۔انہوں نے اوپرا کو بتایا تھا کہ یہ ایک بالکل واضح ، حقیقی اور خوفناک سوچ تھی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔