کراچی ( پبلک نیوز) سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور مٹی کے طوفان کا امکان، پی ڈی ایم اے نے خبر دار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے مطابق مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق میرپور خاص ڈویژن سانگھڑ، خیرپور، دادو، جامشورو، ضلع میں تیز ہواؤں اور مٹی کا طوفان کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔