اسلام آباد (پبلک نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے تصدیق کر دی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں بذریعہ پاکستان انٹرنشینل ایئرلائن ( پی آئی اے) آج پاکستان پہنچیں۔ چین سے آنے والی اس کھیپ میں موجود کورونا ویکسین پاکستان کی جانب سے خریدی گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اس کھیپ کے پہنچتے ہی پاکستان میں حاصل کی گئی مجموعی ویکسین کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی۔