مانچسٹر سٹی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹن وِلا کو شکست دے کر ایک بار پھر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے موجودہ فارمیٹ میں مانچسٹر سٹی کا مجموعی طور پر یہ چھٹا ٹائٹل ہے۔ لیگ کے آخری میچ کے پہلے ہاف میں ایک صفر کے نقصان میں جانے کے بعد آسٹن ولا کا پلڑا بھاری لگ رہا تھا۔ تاہم مانچسٹر کے اتحاد سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان ٹیم نے دو گول کے نقصان کے باوجود آخری 15 پندرہ منٹ میں زبردست واپسی کی۔ https://twitter.com/ManCity/status/1528482079784173569?s=20&t=156BTw9XmjDCPUJYv9hoiQ وائس آف امریکا کے مطابق فائنل میچ کے آخری 20 منٹ میں میزبان ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 3 گول سکور کرکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ مانچسٹر سٹی نے 5 سالوں میں چوتھی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ 2016ء سے مانچسٹر سٹی کا چارج سنبھالنے والے فٹبال کلب کے منیجر پپ گواردیولا کی زیرِ قیادت مانچسٹر سٹی کا یہ 11واں بڑا ٹائٹل ہے۔ یہ فتح اس لئے بھی یادگار ہے کیوںکہ یہ ان کے کپتان فرنانڈینہو کا کلب کے ساتھ آخری سیزن تھا۔ 37 سالہ کھلاڑی اب واپس برازیل جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پُرامید ہیں۔ https://twitter.com/ManCity/status/1528446737257578498?s=20&t=156BTw9XmjDCPUJYv9hoiQ مانچسٹر سٹی کی فتح پر ان کے کھلاڑیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کی گئیں جب کہ دوسری ٹیموں کے فٹ بالرز نے بھی انہیں مبارک باد دی۔ منیجر پپ گواردیولا کا کہنا تھا کہ اگر مخالف ٹیم کے مداح ان کی کامیابی پر خوشیاں منانا چاہتے ہیں تو انہیں بس نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کرنا ہوگی۔ مانچسٹر سٹی کے رحیم سٹرلنگ نے میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی فتح شاید دوبارہ نہ مل سکے۔ سابق فٹ بالر پابلو زابالیٹا نے مانچسٹر سٹی کی کامیابی پر پورے کلب اور ان کی مینجمنٹ کو مبارک باد دی۔ https://twitter.com/ManCity/status/1528486125802864640?s=20&t=156BTw9XmjDCPUJYv9hoiQ مانچسٹر سٹی کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے والے کپتان فرنانڈینہو کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم آخری وقت تک کھیلتی ہے۔ دس برس پہلے بھی انہوں نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا اور آج بھی اس نے کامیابی سمیٹی۔ دوسری پوزیشن پر آنے والی لیور پول کی ٹیم نے بھی اتوار کو ایونٹ میں اپنا آخری میچ وولورہیمپٹن کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیتا۔ لیکن صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے مانچسٹر سٹی ٹائٹل کی فاتح قرار پائی۔ https://twitter.com/ManCity/status/1528483337592901632?s=20&t=156BTw9XmjDCPUJYv9hoiQ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی چیلسی اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں اس سیزن میں ٹائٹل کی دوڑ میں ہی نہیں تھیں۔ کیوں کہ 38، 38 میچز کے بعد ان کے بالترتیب 74 اور 71 پوائنٹس ہیں۔