تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو لڑکی کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مغویہ کو گذشتہ رات ساہیوال سے بازیاب کروایا گیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کے حکم پر لڑکی کی بازیابی کے لئے کارروائی کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: شاد باغ سے اغوا طالبہ ساہیوال سے بازیاب پولیس کے مطابق دسویںجماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا،پولیس نے ملزمان عابد اور الیاس کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لاہور شاد باغ سے اغوا ہونے والی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا تھا ۔ پولیس نے ملزمان عابد اور الیاس کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔لاہور کے علاقے شادباغ سے اغواء ہونے والی 10ویں جماعت کی طالبہ کو پولیس نے کل رات عارفوالہ سے بازیاب کرایا تھا۔ لڑکی کو اغواء کرنے والے تینوں ملزمان عابد،الیاس اور آفتاب کو ملتان سے گرفتار کرلیا۔لاہور اور ملتان پولیس نے جوائنٹ آپریشن کرکے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا۔ https://t.co/1n3eFNEFkT pic.twitter.com/VJYeMWnOdI
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 23, 2022
دسویں جماعت کی طالبہ کے اغوا سے متعلق از نوٹس کیس کے معاملے میں مغوی لڑکی نے 164 کا بیان ریکارڈ کرا دیا . بازیاب کی جانے والی لڑکی کو شاد باغ تھانے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش کیا، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز ثناء اللہ خان کی عدالت میں لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔