اوکاڑہ: مسلم لیگ ن کی جانب سے اوکاڑہ جلسہ کو کینسل کر دیا گیا.اسٹیج سے جلسہ کینسل کرنے کا اعلان کر دیا گیا، اوکاڑہ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جلسہ کینسل ہونے کی وجہ خراب موسمی حالات بتائے جا رہے ہیں. جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی تھیں جبکہ ساؤنڈسسٹم اورلائٹنگ کےانتظامات بھی مکمل کرلیے گئے تھے. اس سلسلے میں شہر میں پوسٹرز اور بینرز بھی آویزاں کیئے گئے تھے. حمزہ شہباز کا اوکاڑہ جلسے سے خطاب پہلے ہی منسوخ کردیا گیا تھا، مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو رات 8 بجے تک وہاں پہنچنا تھا تاہم اب مکمل طور پر جلسہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔