میشا شفیع کے لیے ایک اور دھچکا

میشا شفیع کے لیے ایک اور دھچکا

میشا شفیع کے لیے ایک اور دھچکا ، لاہور ہائی کورٹ نے گلوکارہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست مسترد کر دی.

جسٹس صفدر سلیم شاہد نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل کی سماعت کی ، اس سے قبل سیشن عدالت نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست مسترد کر دی تھی . میشا شفیع نے سیشن عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا .

درخواست میں میشا شفیع نے موقف اختیار کیا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی ، کینیڈا میں مقیم ہوں جرح کے لیے پاکستان نہیں آ سکتی ، پاکستان میں بیان پر جرح کا عمل جاری تھا ، ناگزیر وجوہات کی بنا پر کینیڈا واپس آنا پڑا ، عدالت نے بیان پر باقی رہ جانے والی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کروانے کا حکم دے .

اس سے قبل عدالت نے فیصٌلہ محفوظ کیا تھا جبکہ علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر تحریری جواب جمع کروایا تھا۔ علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیا تھا۔ علی ظفر نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔