عمران خان نے کہا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں۔ہم نے پاکستان میں ”جبری شادیوں“ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ”جبری علیحدگیوں“ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2023
میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں!
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلانات کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں تو سُن رکھا تھا، مگر پاکستان میں تحریک انصاف کیلئے جبری علیحدگیوں کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔